لائف سٹائل

باڑہ میں چھت گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق، صوبے میں مزید بارش کا امکان

 

ضلع خیبر باڑہ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے مکانات گرنے کے واقعات میں ایک گھر کے 3 افراد جاں بحق اور دیگر 7 زخمی ہوگئے۔ دوسرے واقعے میں سپاہ جھانسی میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

حالیہ بارشوں کے باعث تحصیل باڑہ میں قبیلہ آکاخیل شین درنگ اباسین سکول کے قریب عبدالرازق نامی شخص کی کمرے کی چھت گرنے سے اس میں موجود 10 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں 6 بچے اور 4 خواتین شامل تھے جن کو ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں پر ایک جواں سال لڑکی، ایک خاتون اور 14 سالہ ابرار ولد منور شاہ جاں بحق ہوگئے۔

دوسرا واقع قبیلہ سپاہ میں پیش آیا جہاں محمد سید نامی شخص کے گھر کا برآمدہ گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوئی جس کو ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ اس کے علاوہ بر قمبر خیل شنکو میں غار نما گھر (گارہ) کا کمرہ گرنے سے اور اکاخیل ہی میں جانور کا برآمدہ گرنے سے کئی بکریاں اور ایک گائے ملبے تلے دب کر مر گئی۔

اس کے علاؤہ سپاہ کاریگر گڑھی میں عبدالرازق نامی شخص کے گھر کا واش روم کا چھت گر گیا جس سے کمرے کا چھت بھی خراب ہو گیا اور مزید بارش سے پورا کمرہ گرنے کے خدشے سے کمرہ خالی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قمبر آباد میں منت شاہ نامی اور سپاہ جھانسی میں جمیل نامی گھر کے برآمدے اور اکاخیل سلطان خیل میں خیالی خان کے گھر کمرہ مکمل زمین بوس ہوا۔ ذرائع کے مطابق باڑہ قبیلہ ملک دین کے علاقے نالہ میں زیر تعمیر پل سیلابی ریلے کا نذر ہوگیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کل سے مزید بارشوں/ تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا۔ مسلسل تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اور فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق مزید تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ادھر بارشوں کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کنٹرول روم قائم کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایت پر سی ایم سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔ سی ایم سیکرٹریٹ میں کنٹرول روم کو سیلاب سے متعلق عوام بروقت اگاہ کرسکتے ہیں۔ عوام ایمرجنسی کے خدشہ کے پیش نظر091111-712-713 پر کال کرسکتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button