لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں بدھ کے روزسے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

 

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں بدھ کے روزسے بارشوں تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ محکمے کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 15 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔

حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پر مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button