لائف سٹائل

خیبر پختونخوا، 8 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 10 ہزار روپے کی تقسیم کا سلسلہ شروع

 

آفتاب مہمند

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے احکامات کی روشنی میں خیبر پختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد  مستحق خاندانوں میں 10 ہزار روپے کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ 10 ہزار روپے ان خاندانوں کے اکاونٹس میں منتقل کئے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے میڈیا کوارڈینیٹر احمد فراز مغل نے ٹی این این کو بتایا کہ صوبے میں ماضی میں رمضان المبارک کے موقع پر حکومت کیجانب سے مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا جاتا تھا لیکن پہلی مرتبہ وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کے احکامات پر فی خاندان 10 ہزار روپے انکو آن لائن ٹرانسفر کئے جا رہے ہیں۔ یہ پیسے صوبے کے ان مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جا رہے ہیں جو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور انکی تعداد 8 لاکھ تک خاندان بتائی گئی ہے۔ تاہم وزیر اعلی نے ہدایت کی تھی کہ وہ مستحق خاندان جو بے نظیر انکم سپورٹ یا احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہیں ان میں بھی پیسے تقسیم کئے جائیں۔

اس سلسلے میں سردار علی امین گنڈاپور نے تمام ممبران صوبائی اسمبلی کو ٹاسک دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے علاقوں میں غیر رجسٹرڈ خاندانوں کے سروے کرا دیں۔ ممبران صوبائی اسمبلی کیجانب سے اپنے علاقوں میں سروے کرائے گئے جو تاحال جاری ہے تاکہ کوئی بھی مستحق خاندان نہ رہ سکے۔ اب ان خاندانوں میں بھی آن لائن 10 ہزار روپے فی خاندان انکے اکاونٹس میں منتقل کئے جارہے ہیں۔ احمد فراز نے بتایا کہ اب تک 50 فیصد سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے اکاونٹس میں منتقل ہو چکے ہیں اور باقی ماندہ خاندانوں میں بھی مزکورہ رقم جلد تقسیم کی جائے گی۔

اسی طرح صوبے میں میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر 8 لاکھ سے زائد خاندانوں میں مجموعی طور پر اربوں روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ راشن کی تقسیم کی بجائے پہلی مرتبہ نقد رقم کی تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ مستحق لوگ اپنی ضروریات کے مطابق خود ہی اشیاء کی خریداری کر سکیں۔ احمد فراز نے بتایا کہ پہلے سے جو خاندان رجسٹرڈ نہیں ہیں انکی رجسٹریشن کیلئے آسان طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔ تمام ممبران اسمبلی نے اپنے حلقے کے ہر یونین کونسل کی سطح پر 10 رکنی کمیٹیاں بنائی ہیں جسمیں سرکاری لوگوں کے علاقے علاقہ عمائدین شامل بھی ہیں جو سروے کراکر رپورٹس تیار کررہے ہیں۔

شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کمیٹیوں پر بھی مانیٹرنگ کیلئے دیگر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں تاکہ صرف مستحق خاندانوں کی رجسٹریشن ہو جائے۔ وزیر اعلی نے تمام ممبران اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں ایک ہزار تک غیر رجسٹرڈ خاندانوں کی نشاندہی کا ٹاسک دیا ہوا ہے۔ وزیر اعلی کی ہدایات کی روشنی میں صوبے کے تمام مستحق خاندانوں میں میرٹ کی بنیاد پر رمضان المبارک ہی میں انکو رمضان پیکج اب انکے گھروں پر ہی آن لائن ملے گا۔ علی امین گنڈاپور کا عزم ہے کہ وہ صوبے کے تمام مستحق خاندانوں میں خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button