لائف سٹائل

چارسدہ ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

 

رفاقت اللہ رزڑوال
چارسدہ میں موٹروے انٹر چینج کے قریب موٹر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جان بحق ہوگئے۔
چارسدہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کیجولٹی پولیس نے بتایا کہ جمعہ کے روز شام 4 بجے چارسدہ موٹر وے انٹر چینج کے قریب موٹر کار اور سیمنٹ سے بھرے ٹرک کے مابین خطرناک تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریحان زیب خاندان سمیت اپنے بچے کو معائنہ کے لئے چارسدہ ہسپتال لا رہے تھے کہ اس دوران موٹروے انٹرچینج سے اترتے ہوئے سیمنٹ کی بوریوں سے بھرے تیز رفتار ٹرک نے موٹر کار کو ٹکر مار دی۔
پولیس نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جس کے خلاف ورثاء نے مقدمہ درج کر لیا اور انہیں پکڑنے کیلئے تھانہ نستہ پولیس سٹیشن نے کوششیں شروع کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق علاقہ نستہ کے مقام پر چارسدہ موٹروے انٹرچینج سے چارسدہ کی جانب نکلنی والے گاڑیاں سیدھا جی ٹی روڈ میں داخل ہوتی ہیں جہاں پر اکثر موٹر وے اور جی ٹی روڈ کے گاڑیوں کے درمیان تصادم کے واقعات سامنے آجاتے ہیں۔

مقتول ریحان زیب کے چچا زاد بھائی محمد فہیم نے ٹی این این کو بتایا کہ واقعہ میں ریحان زیب، اس کی ماں مسماۃ (ف) اور دو بچے پانچ سالہ عائشہ اور تین سالہ عیشال موقع پر جانبحق ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ کہ مقتول ریحان زیب کی بیوی مسماۃ (س) زخمی حالت میں پشاور ایل آر ایچ پہنچا دی گئی مگر وہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی چل بسی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو1122 نے جان بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو انکے حوالے کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button