لائف سٹائل

19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی 19 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

حلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، خالد مقبول صدیقی، شزا فاطمہ، محسن نقوی، امیر مقام اور دیگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں چوہدری سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر اور جام کمال شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اویس لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب اور احد چیمہ بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی آج شام کو طلب کر لیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button