لائف سٹائل

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

 

پاکستان میں آج رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔

چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد مرکزی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے فیصلے کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال چارسدہ روڈ میں ہو گا۔

مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں ہوگا جس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے، مسجد الحرام میں پہلی تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ برطانیہ میں کمیونٹی پھر تقسیم ہوگئی ہے، بعض آج اور بعض کل پہلا روزہ رکھیں گے۔

امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ مسلم کیلنڈر پر چلنے والے مراکز آج پہلا روزہ رکھیں گے۔ انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، فلپائن اور خطے کے دیگر ممالک سمیت آسٹریلیا میں پہلا روزہ منگل کو ہوگا۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button