لائف سٹائل

عمرے سے واپس آنیوالا خاندان مردان میں ٹریفک حادثے کا شکار

 

مردان میں فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ سوات ایکسپریس وے پر کاٹلنگ کے مقام پر فلاٸنگ کوچ حادثے کا شکار ہوئی۔ مقامی افراد کے مطابق گاڑی سے پہیہ نکلنے کے باعث گاڑی ڈراٸیور سے بے قابو ہوگئی۔ فلاٸنگ کوچ میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے۔

مذکورہ افراد عمرہ اداٸیگی کے بعد اسلام آباد اٸیر پورٹ سے دیر جارہے تھے۔ ابتداٸی معلومات کے مطابق حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ باقی تمام افراد شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 ٹیم زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ریسکیو کرنے کیلۓ جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب لکی مروت میں پولیس سکواڈ گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔  پشاور سے شہید پولیس اہلکار کی میت ڈیرہ اسماعیل خان لے جانے والی پولیس سکواڈ گاڑی لکی مروت میں الٹ گئی۔ چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس موبائل سکواڈ جاں بحق پولیس اہلکار کی میت کو پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان لے جا رہے تھے۔ پولیس موبائل گاڑی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

زخمی پولیس اہلکاروں میں محمد نیاز ،وقاص، حیات اللّٰہ اور خورشید عالم کا تعلق بنوں سے ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار برکت اللّٰہ کا تعلق لکی مروت کے علاقے تتر خیل سے ہے۔ حادثہ پشاور کراچی انڈس ہائی وے پر خان کوٹ تاجہ زئی کے قریب پیش آیا۔ زخمی موٹر سائیکل سوار اور پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لکی مروت منتقل کر دیا گیاہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button