لائف سٹائل

لوئر دیر میں بس کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 39 زخمی

 

لوئر دیر میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ پیر کی صبح خزانہ بائی پاس پیش آیا جہاں بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

بس میں کل 50 مسافر سوار تھے۔ حادثے میں  ایک شخص جاں بحق اور 39 افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے تین افراد کو تشوناک حالت میں پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں دیرلویر ،باجوڑ اور مہمند کے مسافر شامل ہے۔

ڈپٹی کمشنر واصل خان نے اسسٹنٹ کمشنر حضرت بلال کے ہمراہ ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور بہترین علاج معالجے کی ہدایات جاری کئے۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن اور سول ڈیفینس کے رضا کار خون دینے کیلئے بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button