لائف سٹائل

لنڈی کوتل میں علاقہ مکینوں کا انتخابات سے قبل پانی دو ووٹ لو مہم

 

ضلع خیبر لنڈی کوتل کے علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ جب تک انکے علاقے کا پانی و بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تب تک نوجوانوں کو ووٹ سے بائیکاٹ کی ترغیب دینگے۔ اس سلسلے میں لنڈی کوتل کم شلمان میں پانی دو ووٹ لو مہم کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سماجی کارکن اخترعلی شینواری، حاجی الیاس شینواری، منظور شینواری، شریف اللہ شینواری، حاضر حسین آفریدی، افاق شلمانی، وقاص شلمانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پانی دو ووٹ لو مہم کو اٹھ تاریخ تک تیز کرینگے۔ نوجوان طبقہ اب بیدار ہوچکا ہے ہم وعدوں پہ یقین نہیں رکھتے عملی کام پہ یقین رکھتے ہیں اس لیے ووٹ سے پہلے کام کرنا ہوگا۔

یہ مہم لنڈی کوتل مسائل کمیٹی کی جانب سے شروع کی گئی ہے۔ کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں پانی کا مسئلہ بہت زیادہ ہے۔ حکام نے انکے ساتھ وعدے کئے مگر ابھی تک انکا پانی کا مسئلہ حل نہ کیا جاسکا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار وہ خالی وعدوں سے ماننے والے نہیں ہے جو کوئی بھی انکا پانی کا مسئلہ حل کرے گا ووٹ اسی کو دیا جائے گا۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button