لائف سٹائل

اگر کامیاب ہوئی تو لنڈیکوتل کو ماڈل تحصیل بناوں گی، شاکرہ شینواری

ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل پی کے 69 سے واحد خاتون امیدوار شاکرہ شینواری نے کہا ہے کہ لنڈیکوتل میں خواتین انتہائی مشکلات سے دوچار ہیں، خواتین کئی کئی کلومیٹر دور سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاکر شینواری نے کہا کہ سابق پارلیمنٹرینز نے خواتین کو نظر انداز کیا ہے اس لئے انہوں نے قبائلی روایات کے پیش نظر پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی پلیٹ فارم سے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابقہ قبائلی علاقوں میں ایک خواتین کا گھر سے اکیلے نکلنا معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن ان کے خاندان نے علاقے کی فلاح و بہود کے لئے ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی ہے تاکہ وہ خواتین کے مسائل کے لئے آواز بلند کریں۔

شاکرہ نے بتایا کہ سابقہ قبائلی علاقوں میں خواتین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں بلکہ زچہ و بچہ کسیز میں ان کو بہت مشکلات درپیش ہیں جبکہ بعض اوقات علاقے کے ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں لنڈیکوتل سے پشاور ریفر کرنے پڑتا ہے جس کے باعث اکثر خواتین راستے میں زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوئی تو مردوں کیساتھ ساتھ خواتین کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے کے لئے دن رات بھرپور جدوجہد کرونگی جبکہ اس کے علاقوہ لنڈیکوتل کوماڈل تحصیل بنانا، صحت، تعلیم، پانی، بجلی،سپورٹس کمپلیکس، روڈ اور دیگر ضروریات زندگی ان کے ترجیحات میں شامل ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button