لائف سٹائل

خشک سالی سے دیر بالا میں قدرتی چشمے سوکھنے لگے

 

ناصرزادہ

دیربالا میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس سال جنوری کا مہینہ بارش اور برفباری کے بغیر گزررہا ہے۔ طویل خشک سالی سے قدرتی چشمے اور صاف پانی کے کنویں خشک ہوگئے۔ گندم کی فصل کو بھی نقصان پہنچا۔

عام طور پر جب جنوری کا مہینہ شروع ہوجاتا تو دیرشہر سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کے مختلف سپیل شروع ہوجاتے تھے جس کے دیکھنے کے لیے سیاح دیربالا کا رخ کرتے۔ برفباری سے دیربالا کے پہاڑ دلکش دکھائے دیتے تھے اور ہرطرف چار چاند لگ جاتے تاہم اس سال جنوری میں دیربالا کے پہاڑ خالی پڑے ہیں۔ نہ برف ہے اور نہ بارش جبکہ طویل خشک سالی سے پودے بھی سوکھ ہو چکے ہیں۔

70 سالہ باز محمد نے ٹی این این کو بتایا کہ پچھلے زمانے میں دیربالا میں برفباری کا سیزن دسمبر میں شروع ہوجاتا تھا تاہم بعد میں یہ جنوری میں پہنچ گیا اور جنوری میں تو ایسی برفباری ہوتی کہ لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے تھے۔ پہاڑوں پر جانے کا سوال نہیں پیدا نہیں ہوتا تھا تاہم اس سال نہ برفباری ہوئی اور نہ بارشیں۔ باز محمد کہتے ہے کہ موسم سرما میں برفباری ہوتی تو اس کا پانی زمین جذب کرتا اور پھر سارا سال قدرتی چشموں اور کنووں کے ذریعے لوگ یہ پینے اور دیگر ضروریات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پہاڑوں پر جو برف پڑی رہتی ہے اس کا پانی دریاؤں میں اتا ہے اورلوگ ابپاشی کے لیے استعمال کرتے ہے اس سال دریا بھی خشک ہوگئے۔

مقامی شخص احسان الله نے بتایا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے طویل خشک سالی ہے جس کی وجہ ان کا پرانہ کنواں خشک ہوگیا اور پانی کی سطح انتہائی نیچے چلا گیا ہے۔ اب وہ دور دور سے پانی لانے پر مجبور ہوگئے۔

بارشیں اور برفبانی نہ ہونے کی وجہ سے خشک سردی ہے اور موسمی بیماریوں نے بھی سر اٹھایا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کے ایم ایس ڈاکٹر امتیاز کے مطابق اج کل بیماریوں میں زیادہ تر سینے بخار اور کھانسی کے مریض ہسپتال اتے ہے اس کی وجہ خشک سردی اور گردغبار ہے۔ ڈاکٹرامتیاز نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم پانی اور ماسک کا استعمال کریں۔

طویل خشک سالی سے دیربالا میں آتشزدگی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گوالدئی میں اٹھ مکانات ایک ہی رات اتشزدگی سے خاکستر ہوگئے۔ اس ضلع کے مختلف علاقوں کے پندرہ سے زیادہ مکانات دکانیں اور جنگلات میں اسی ماہ اگ لگ چکی ہے جس سے لوگوں کا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔ دیربالا کے مختلف علاقوں میں بارش کے لیے نماز استسقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button