لائف سٹائل

سوات میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق

 

سوات میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کالام کے علاقے پشمال میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس میں تین سیاح جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں متعدد سیاح زخمی بھی ہوئے ہیں جنکو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاح کالام سے واپس مینگورہ کی طرف آرہے تھے۔ ریسکیو ٹیم گاڑی کو نکالنے میں مصروف ہے جبکہ جاں بحق اور زخمی سیاحوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button