لائف سٹائل

لنڈیکوتل تاریکی میں ڈوب گیا 

 

ضلع خیبر لنڈیکوتل کا مین ٹرانسمیشن لائن ٹاور جمرود شاگئی کے مقام پر زمین بوس ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں لنڈیکوتل تحصیل کی بجلی مکمل طور پر منقطع ہوگئی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق لنڈیکوتل مین ٹرانسمیشن لائن ٹاور شاگئی کے مقام پر علی الصبح زمین بوس ہوگیا جس سے لنڈیکوتل تحصیل کی بجلی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔
بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگئی ہے۔ متاثرہ ٹاور کی جگہ پر پولیس فوری طور پر پہنچ گئی۔  ایس ایچ او رحمان آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹاور کی تاریں بوسیدہ تھی، ایک تار کٹ گئی، تار کٹ جانے سے بڑا ٹاور پریشر زور برداشت نہیں کرسکا اور ٹاور زمین بوس ہوگیا۔

ٹیسکو ایکس سی این سیداکرام اللہ شاہ نے کہا کہ ٹاور کی بحالی پر کام جاری ہے۔ بجلی بحالی پر تقریبا ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔ پرانے ٹاور کی جگہ نیا ٹاور نصب کرینگے۔ پہاڑی علاقہ ہے کام میں بھی کچھ مشکلات ہے۔ ایکسی ویٹر کے ذریعے نئے ٹاور کے لئے فاونڈیشن پر کام شروع ہوگیا ہے جس کے بعد مین ٹرانسمیشن لائن ٹاور بحالی پر فوری کام شروع ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button