لائف سٹائل

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سردی میں اضافہ

 

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ پشاور، خیبر، نوشہرہ، مردان، چارسدہ صوابی، سوات اور مالاکنڈ سمیت متعدد اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش جاری ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں آسمان پر چھائے کالے بادل برسات کا سبب بن رہے ہیں بالائی چترال میں برف باری جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ ضلع خیبر میں ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ہے۔

گزشتہ روز پشاور، چترال اور مہنمد کے بعض علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش ہوئی جبکہ روز چترال میں 2 ملی میٹر پشاور اور مہمند میں معمولی بارش ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانوں علاقوں میں بارش کی پیشگوئی تھی۔ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 10 نومبر تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button