لائف سٹائل

یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان شہری واپس افغانستان جاچکے ہیں

 

افغان کمشنریٹ کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان شہری واپس افغانستان جاچکے ہیں۔ افغان کمشنریٹ کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار افغان شہری طورخم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے۔ کمشنریٹ کے مطابق ہولڈنگ سنٹر میں ناردا عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکھٹاکرلیا جس کے مطابق یکم اکتوبر سے آج تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان شہری افغانستان جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کا کھوج لگالیا

خیال رہے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت یکم نومبر کو ختم ہوچکی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان شہریوں کو ضلع خیبر لنڈیکوتل انٹری پوائنٹ کیمپ میں رجسٹرڈ ہونے کے بعد طورخم بارڈر کے راستے افغانستان جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button