لائف سٹائل

خیبر پختونخوا: پولینڈ سے آئے سیاحوں کے لیے دورہ پشاور کا اہتمام

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیر اہتمام پولینڈ سے پاکستان کے دورے پر آئے ٹوور آپریٹرز کیلئے دورہ پشاور شہر کا اہتمام کیا گیا۔

سیاحوں کو تاریخی مسجد مہابت خان، چوک یادگار، گھنٹہ گھر، سیٹھی ہاؤس، ہیریٹیج ٹریل، گورگٹھڑی آثارقدیمہ، تاریخی تعلیمی ادارے اسلامیہ کالج اور پشاور کا مشہور ٹرک آرٹ لے جایا گیا جہاں انہوں نے عجائب گھر، مندروں، برطانوی دور کے فائر ٹینڈرز کا دورہ کیا اور دیگر قدیم مقامات کی سیرو تفریح اور ثقافت دیکھی۔ پولینڈ سے آئے ٹوور آپریٹرز کو خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے گائیڈ سعید خان نے گندھارا تہذیب کے واحد قدیم زندہ شہر کی تاریخی اہمیت سے بھی آگاہ کیا۔

سیاحوں نے پشاور میوزیم کے ذخیرے میں گہری دلچسپی ظاہر کی جس میں آرٹ، مجسمے، سکے، قدیم کتابیں، قرآن پاک کے ابتدائی نسخے، ہتھیار، ملبوسات، زیورات، نوشتہ جات، مغلیہ اور بعد کے ادوار کی پینٹنگز، گھریلو سامان، مٹی کے برتنوں کیساتھ ساتھ مقامی اور فارسی دستکاری شامل ہیں۔ سیاحوں کو اس کے علاوہ محلہ سیٹھی کی سیر کرائی گئی۔ پولینڈسیاحوں نے شہر کے دورے کے دوران روایتی کھانوں اور تاریخی مقامات سے لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر پولینڈ سے آئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنے ملک واپس لوٹیں گے تو ہم اس تاریخی شہر کے اپنے دورے کا تجربہ شیئر کریں گے۔ پرامن ماحول کیساتھ ساتھ یہاں کی مہمان نوازی نے ہمارے دل جیت لئے۔ انہوں نے مقامی لوگوں کے مہمان نواز اور دوستانہ رویے اور مزیدار مقامی کھانوں کو بھی سراہا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button