لائف سٹائل

میرانشاہ بازار کے متاثرہ دکانداروں کو جلد معاوضے ادا کیے جائیں، تاجر برداری

شمالی وزیرستان میرانشاہ تاجر برادری کے چیئرمین ثناء اللہ اور صدر انور حسن کی سربراہی میں درجن بھر دکانداروں نے میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ آٹھ سالوں سے در در کی ٹوکرے کھا رہے ہیں، بچوں کی تعلیم تباہی کے دہانے پر ہے، کاروبار مکمل طور پر ختم ہو گیا ہے مگر ان کو اپنے نقصانات کا معاوضہ تاحال نہ مل سکا اور مسلسل تعطل کا شکار ہے۔

تاجر برادری کے صدر انور حسن نے پریس کانفرنس میں دو اہم مطالبات کیے جن میں پہلا مطالبہ یہ کہ ثناء اللہ چیئرمین کی سربراہی میں جو کمیٹی بنائی گئی ہے ضلع انتظامیہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم ان سے بات چیت کریں۔

دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ سی ایل سی پی کے اکاؤنٹ میں میرانشاہ بازار کے معاوضہ کو جمع کرنے کی بجائے ڈپٹی کمشنر یا ضلعی انتظامیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے بصورت دیگر احتجاجاّ بازاریں اور سڑ کیں بند کریں گے۔

پریس کلانفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے جو ریلیز ہوچکے ہیں اس کے چیکس ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں دکانداروں جلد دینا شروع کی جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button