لائف سٹائل

بی آر ٹی مالی بحران کا شکار، بسز چلانے والی کمپنی کے بقایاجات 95 کروڑ تک پہنچ گئے

پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) مالی بحران کا شکار ہوگئی اور بسیں چلانے والی نجی کمپنی کے بقایا جات 95 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

نجی کپمنی نے ایک بار پھر ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو کو خط لکھ کر بقایا جات جاری کرنے کا کہا ہے۔

خط میں کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کے 58 کروڑ 60 لاکھ بقایاجات ادا نہیں کیے گئے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک بقایاجات 95 کروڑ ہوجائیں گے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ بی آر ٹی آپریشن جاری رکھنے کیلئے بقایاجات کی منظوری اور ادائیگی ضروری ہے۔

اس سے قبل بھی نجی کمپنی کئی بار خط لکھ چکی ہے۔ اس معاملے سے متعلق نگران وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیریسٹر فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی بقایا جات کا معاملہ جلد حل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کو رکنے نہیں دیں گے اور فوری طور پر بقایا جات کا یہ مسئلہ نجی کمپنی کے ساتھ بیٹھ کر حل کرلیں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button