لائف سٹائل

سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اور اقدام، اورکزئی میں نئے ریزورٹس قائم

خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں آنے والے سیاحوں کے لیے خوشخبری، ضلع اورکزئی کے علاقہ کلایہ میں پاک فوج کی جانب سے نئے تعمیر کیے گئے اورکزئی ریزوٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔

کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے اورکزئی ریزورٹ کا افتتاح کیا۔ کوہاٹ سے ڈھائی گھنٹے کی مسافت پر جنت نظیر علاقہ کلایہ میں یہ ریزورٹ تعمیر کیے گئے ہیں۔

ملکی اور غیرملکی سیاحوں کے لیے کلایہ میں خیبر پختونخوا کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح بہترین سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے 14 اگست 2023 کو اورکزئی میں پیراگلائیڈنگ کلب کا آغاز بھی کیا گیا تھا۔ جہاں پیراگلائیڈرز کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے لیے گئے اقدامات مقامی عوام کے لیے روزگار اور زرمبادلہ کے نئے مواقعے فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔

علاقے کے لوگوں نے عوامی فلاح کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button