لائف سٹائل

اورکزئی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 11 کان کن زخمی ہو گئے

 

باسط گیلانی

قبائلی ضلع اورکزئی میں کوئلے کی کان میں ایک بار پھر گیس دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 کان کن زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی افیسر بلال آفریدی نے بتایا کہ علاقہ کریز کے الحسینی کول مائن میں گیس دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر ایمرجنسی ٹیم نے کوئیک رسپانس دیا اور جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیم پہنچی۔ ریسکیو ٹیم نے فوری آپریشن کے ذریعے مقامی افراد کی مدد سے کان کے اندر سے 11 کان کنوں کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس نے بتایا کہ گیس دھماکے میں زخمی کان کنوں کا علاج بہتر طریقے سے جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مقامی افراد اور ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کی۔ ان کے مطابق کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا۔ ڈی پی او اورکزئی صلاح الدین کنڈی کی قیادت میں ریسکیو آپریشن مکمل کرکے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پانچ کا تعلق اور اورکزئی اور 6 کا تعلق شانگلہ ضلع سے ہے۔

ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 بلال آفریدی کے مطابق ریسکیو 1122 اورکزئی کی ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف راوانہ ہوئی۔ حادثہ لوئر اورکزئی ڈولی کُریز مائن نمبر 10 میں پیش آیا۔ مائن میں 11 مزدور موجود تھے جن کو ریسکیو 1122 نے کان سے نکال کر قریبی ہسپتال پہنچایا دیا۔

مائن میں موجود کان کنوں میں عرب حسین ولد سید نور اکبر سکنہ اورکزئی، سراج حسین ولد سید اقبال حسین سکنہ اورکزئی،شاہد عالم ول گل حسن الپوری شانگلہ،بختیارالدین ولد رعایت خان مشتی اورکزئی،مبین شاہ ولد لعل من شاہ مشتی اورکزئی،حیدر علی ولد سبز علی شانگلہ،شاجہان ولد خانزادہ شانگلہ، حفیظ اللہ ولد سید فقیر شانگلہ، ارشاد اللہ ولد محمد رحمان شانگلہ،حبیب ذادہ ولد گل بر شانگلہ، اور عنایت خان ولد اجڑ شانگلہ شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن مکمل کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button