لائف سٹائل
مردم شماری میں آبادی کم دکھانے کے خلاف درخواست پر نوٹس جاری
ملک میں ہونے والے حالیہ ڈیجٹیل مردم شماری میں خیبر پختوںخوا کی آبادی کم دکھانے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور شکیل احمد کے دو رکنی بینچ نے کی۔
درخواست گزار کا موقف تھا کہ خیبر پختونخوا کی آبادی کو ڈیجٹیل مردم شماری میں کم گنا گیا ہے، مردم شماری میں آبادی کم ظاہر کرنے سے صوبے کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور ترقیاتی فنڈز سمیت دیگر سہولیات میں بھی کمی آئے گی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ انتخابات 2018 کے پرانی حقلہ بندیوں پر کرائے جائیں اور جن اضلاع میں سالانہ گروتھ 2.55 سے کم ظاہر کی گئی ہے وہاں دوبارہ مردم شماری کرائے جائے۔
اس موقع پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔