لائف سٹائل
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 323 روپے 38 پیسے ہوگئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 318 روپے 18 پیسے ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اس کے علاوہ لائیٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے اور ان کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں کمی اور ڈالر کی گرتی ہوئی قدر کے باعث کیا گیا ہے۔