لائف سٹائل

شلوبر واقعے پر ججز کی نگرانی میں جوڈیشل انکوائری مقرر کی جائے، باڑہ سیاسی اتحاد

باڑہ سیاسی اتحاد کے صدر شاہ فیصل آفریدی نے کہا ہے کہ شلوبر نوگزی بابا واقعے پر فوری ہائی کورٹ کے ججز کی نگرانی میں جوڈیشل انکوائری مقرر کی جائے، واقعے کی باریک بینی سے تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کرار واقعی سزا دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں شولڈر پروموشن کا خاتمہ کیا جائے اور مختلف چوکیوں پر تعینات پرائیوٹ پولیس بندوں کو فوری طور پر ہٹایا جائے جو ان ڈائریکٹ مختلف قسم کی دہشتگردانہ ورادت میں ملوث ہیں۔

انہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شلوبر نوگزی بابا واقعے کی تمام تر حقائق عوام کے سامنے لائی جائے اور اس گھناونے کھیل میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگایا جائے۔

ان کے بقول خیبر پولیس میں تمام تر تبادلے اور تعیناتیاں بڑوں کی سفارش پر ہوتی ہیں اور پھر یہی اہلکار دوسروں کی اشاروں پر ناچتے ہیں جو بعد میں پولیس وردی میں ملبوس ہوکر بھتہ خوری، اغواء گردی اور رشوت خوری میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہ باڑہ پولیس اسٹیشن میں بھتہ خوری اور دہشت کردی کے کئی ایف آئی ار درج ہوچکے ہیں لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا جو قابل تشویش اور لمحہ فکریہ ہے۔

شاہ فیصل آفریدی نے کہا کہ خدانخواستہ اگر باڑہ میں کہی بھی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہوا یا بھتہ خوری کی کال آئی تو مزید ھم خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ اس کیخلاف منظم تحریک کا آغاز کریں گے۔ باڑہ سیاسی اتحاد نے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر شلوبر نوگزی بابا بھتہ خوری کی واقعے میں ملوث پولیس اہلکارں کیخلاف بھرپور کاروائی کرے اور انکو کیفر کردار تک پہنچا جائے ورنہ ہم یہ جان لیں گے کہ یہ بڑوں کا بنایا ہوا گینگ ہے اور ان کی سرپرستی میں یہ سب کچھ ہورہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button