ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے 2018 سے 2023 تک کا ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 2018 میں ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی جو 2023 میں 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار272 تک پہنچ گئی ہے۔
جاری اعدادوشمار کے مطابق 2023 میں خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92 ہزار 381 تک پہنچ گئی جبکہ 2018 میں صوبے میں ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار 169 تھی۔
الیکشن کمیشن کے ڈیٹا کے مطابق 2018 میں ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 839 تھی جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ 67 لاکھ 30 ہزار 570 تھی۔ 2023 میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72 ہزار 14 ہو گئی ہے۔
2018 میں خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 4 ہزار 628 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ 9 ہزار 541 تھی۔2023 میں خیبر پختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 30 ہزار 683 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 98 لاکھ 61 ہزار 698 ہو گئی ہے
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں 18 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 95 ہزار 197 ہے، 36 سے 45 سال والے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 94 ہزار 708 ہے۔ 46 سے 55 سال والے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 81 لاکھ 24 ہزار 28 ہے، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 89 ہزار 259 ہے۔ ملک میں 66 سال سے زیادہ عمر کے ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 88 ہے۔