خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، 54 افسران کے تبادلوں کی اجازت
الکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرکے گریڈ 18 سے 21 تک کے 54 افسران کے تبادلوں کی اجازت دیدی ہے جس میں 14 افسران کو اسٹبشلمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کے نام مراسلہ جاری کرتے ہوئے تبادلوں کی منظوری سے آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عمبر علی سیکرٹری محکمہ ہاﺅسنگ، ڈاکٹر امتیاز حسین سیکرٹری خزانہ، ذوالفقار علی شاہ سیکرٹری صنعت و حرفت، محمود حسن سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن، محمد ادریس سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، محمد ضیاءالحق سیکرٹری ٹرانسپورٹ، انیلہ محفوظ درانی سیکرٹری زکوٰة و عشر، ارشد خان سیکرٹری اعلی تعلیم، محمد اسرار سیکرٹری لائیو سٹاک، مطہر زیب سیکرٹری ثقافت و سیاحت، محمد طاہر اورکزئی سیکرٹری آبپاشی ، داﺅد خان سیکرٹری بلدیات، شاہد سہیل کو سیکرٹری آبنوشی، محمد بختیار کو سپیشل سیکرٹری زراعت، ظریف المانی سیکرٹری خوراک، عنایت اللہ سیکرٹری بحالی و آبادکاری، ناصر احمد سیکرٹری توانائی و برقیات تعینات کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے جبکہ اسی طرح محمد ایاز، عامر آفاق، رشید خان مطیع اللہ، عبدالباسط، احسان اللہ اور محمد عابد کو اسٹیبلشمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کمشنرز کے تجویز کردہ تبادلوں کے حوالے سے شوکت یوسفزئی کو کمشنر مردان، ثاقب رضا اسلم کو کمشنر ملاکنڈ اور ظہیر الاسلام کو کمشنر ہزارہ تعینات کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ کمشنر مردان یوسف رحیم، کمشنر ملاکنڈ شاہد اللہ خان اور کمشنر کوہاٹ محمد علی شاہ کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جائیگی محمود اسلم کے تبادلے کی منظوری نہیں دی جا سکی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے سفارشات کو منطوری کرتے ہوئے محمد کبیر آفریدی کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، خالد اقبال کو ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، عبدالہادی کو ڈپٹی سیکرٹری خزانہ، رحمت علی کو ڈپٹی کمشنر لکی مروت، افتخار احمد کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر اربن پالیسی یونٹ، محمد فواد کو ڈپٹی کمشنر لوئر دیر، گوہر زمان کو ڈپٹی سیکرٹری محنت، عرفان علی کو ڈپٹی کمشنر اپر دیر، ارشد قیوم برکی کو ڈائریکٹر یوتھ افیئرز، حامد علی کو ڈپٹی کمشنر بونیر، ڈاکٹر قاسم علی خان کو ڈپٹی کمشنر سوات، شاہد علی کو ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد خالد زمان کو پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ، محمد عرفان الدین کو ڈپٹی کمشنر اپر چترال، شاہ فہد کو ایڈیشنل سیکرٹری توانائی و برقیات، آفاق وزیر کو ڈپٹی کمشنر پشاور، حکمت اللہ کو سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ، حسن عابد کو ڈپٹی کمشنر کولائی پالس اور ضیاءالرحمن کو ڈپٹی کمشنر شانگلہ تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے شہاب محمد، عرفان اللہ وزیر اور عرفان اللہ خان وزیر کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔