لائف سٹائل

برازیل میں طیارہ گر کر تباہ، 14 افراد ہلاک

 

جنوبی امریکہ کے ملک برازیل میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ایمیزون میں طیارہ گر کر تباہ ہوا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ کے علاوہ 12 سیاح بھی سوار تھے۔ ہلاک افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں شناخت کے بعد ورثا سے حوالے کیا جائے گا۔

دوسری جانب نجی ائیرو ٹیکسی ائیر لائنز نے اپنے ایک بیان میں جہاز حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں تاہم متاثرین کی رازداری کے حقوق کے پیش نظر فی الحال ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق طیارہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

برازیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونیوالے جہاز پر سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے ہیں، جہاز پر امریکی شہری بھی سفر کر رہے تھے تاہم حکام کیجانب سے مسافروں کی تعداد یا شناخت کو فی الحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button