لائف سٹائل

پاک افغان طورخم بارڈر ہر قسم آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

 

پاک افغان طورخم بارڈر ہرقسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ طورخم بارڈر پر تعینات کسٹمز اور امیگریشن حکام نے بارڈر کھلنے کی تصدیق کی۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 دنوں میں سرحد کے دونوں جانب ہزاروں کارگوں گاڑیاں پھنس گئی تھی۔

خیال رہے کہ 6 ستمبر کو پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں حکام کے مطابق 2 افراد مارے گئے تھے جن میں ایک افغان ڈرائیور اور ایک اہلکار شامل تھے۔

حکام کے مطابق افغان فورسز بارڈر پر چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی فورسز نے انہیں منع کیا تھا جس کے بعد دونوں فورسز کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکام کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہر قسم تجارتی سرگرمیوں اور آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button