لائف سٹائل

انسولین میں پی ایچ ڈی کرکے ڈاکٹر عابد اللہ پہلے پاکستانی ڈاکٹر بن گئے

آفتاب مہمند

بٹگرام سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر عابد اللہ خان نے انگلینڈ میں انسولین میں پی ایچ ڈی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ڈاکٹر بن گئے۔

رابطہ کرنے پر عابد اللہ خان کے بڑے بھائی ڈائریکٹر لیبر ہزارہ ڈویژن فیض اللہ جان نے ٹی این این کو بتایا کہ چھوٹے بھائی کی کامیابی پوری اہل خانہ کیلئے باعث مسرت ہے۔ ان کے مطابق ڈاکٹر عابد اللہ خان نے ابیٹ آباد بورڈ سے میٹرک جبکہ ایف ایس سی اسلامیہ کالج پشاور سے کی تھی۔

عابد اللہ خان ایف ایس سی میں پشاور بورڈ کے پوزیشن ہولڈر بھی رہے تھے جبکہ ایف ایس سی کے بعد انہوں نے میڈیکل کالج میں داخلہ کیلئے انٹری ٹسٹ دیتے ہوئے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ خیبر میڈیکل کالج پشاور میں داخلہ لینے کے بعد ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرکے مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے انگلینڈ چلے گئے اور وہاں سے سپشل آئیزیشن کی ڈگری حاصل کرلی۔

فیض اللہ جان نے مزید بتایا کہ لندن میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عابد اللہ نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا۔ سال 2022-23 کی سیشن میں انہوں نے انسولین پر پی ایچ ڈی مکمل کرکے نہ صرف پہلے پاکستانی ڈاکٹر بن گئے بلکہ دنیا بھر میں بھی ایک نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔

فیض اللہ جان کے مطابق ڈاکٹر عابد اللہ خان شوگر کے مریضوں کیلئے نئی انسولین بھی ایجاد کر چکے ہیں۔ عابد اللہ آگے بھی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ کر پوسٹ ڈائریکٹوریٹ بھی کرکے ملک و قوم کا نام مزید روشن کریں گے۔ وہ اور دیگر اہل خانہ پر امید ہیں کہ عابد اللہ کی صلاحیتوں کی بدولت انہیں نوبل پرائز انعام کیلئے بھی منتخب کیا جائے گا۔

عابد اللہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لندن کی ایک سرکاری ہسپتال میں اس وقت بطور میڈیکل سپیشلسٹ بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح ان کی اہلیہ بھی وہاں کی ایک ڈاکٹر ہے۔

فیض اللہ جان کہتے ہیں کہ ان کا بنیادی تعلق ضلع بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ سے ہے جبکہ کئی سالوں سے وہ ابیٹ آباد میں مقیم ہیں۔ ان کی کامیابی پر بٹگرام کے باسیوں کو نہایت فخر ہے۔ بٹگرام کی مٹی کافی زرخیز ہے، مستقبل میں یہاں سے عبداللہ خان جیسے مزید نوجوان ابھر کر دنیا میں ملک و قوم کا نام بلند کرتے رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ 5 سال بعد ہو یا 10 سال بعد، عابد اللہ ایک نہ ایک دن پاکستان آکر یہاں اپنے فرائض انجام دیکر اپنی زندگی ملکی عوام ہی کی خدمت کیلئے وقف کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button