بنوں سنٹرل جیل کا قیدی کنزہ ہاشمی سے ملاقات کا خواہش مند
بنوں سنٹر جیل کے عمر قیدی نے کنزہ ہاشمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ عمر قید بھگتنے والے فیض گل سکنہ داؤد شاہ جیل سے رہائی پاتے ہی معروف ماڈل کنزہ ہاشمی سے ملنا چاہتے ہیں۔ کنزہ ہاشمی جب سے گلوکاری و ماڈلنگ کی دنیا میں قدم جما رکھی ہوئی ہے تب سے ان کے چاہنے والوں میں اضافہ دیکھائی دے رہا ہے اور لوگ بہت سے پلیٹ فارم پر ان سے ملنے اور محبت کا اظہار بھی کرتے ہیں۔
ایسے میں سنٹر جیل بنوں میں بھی ان کے چاہنے والے قیدی نے ان سے ملنے اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ فیض گل کا کہنا ہے کہ کنزہ ہاشمی کی پرفارمنس سے کافی متاثر ہے۔ جیل میں عمر قید(پچیس سال) کی سزا کاٹ رہا ہوں، سزا کی مدت ختم ہوتے ہی کنزہ ہاشمی سے ملاقات میری سب سے بڑی خواہش ہو گی جس کیلئے ابھی سے مختلف ذرائع کا استعمال کر رہا ہوں کہ کس طرح سے بھی ہو میری ان سے ملاقات ہو جائے۔ اُنہوں نے شوبز سے وابستہ ہنر مندوں سے بھی درخواست کی ہے کہ کنزہ ہاشمی سے انکی ملاقات کروائی جائے۔