طورخم بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان سکیورٹی اہلکار مارے گئے
پاک افغان طورخم بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 افغان سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ
فائرنگ کے تبادلے میں 4 افغان سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک پاکستانی ایف سی اہلکار زخمی ہوا۔
سکیورٹی حکام کے مطابق تین گھنٹوں سے جاری فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق افغان فورسز زیرو پوائینٹ کے قریب سیکورٹی چیک پوائنٹ قائم کرناچاہتے تھے۔
ایف سی حکام کے منع کرنے کے باوجود افغان فورسز نے چیک پوائنٹ پر کام جاری رکھا جس کے بعد تنازعہ ہوا اور دونوں فرف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز سرحدی گزرگاہ کے متصل چیک پوسٹ تعمیر کررہے ہیں۔ ایف سی حکام نے افغان فورسز کو پوسٹ کی تعمیر سے منع کیا باز نہ آنے پر تنازعہ ہوا۔
فائرنگ کے بعد تجارتی سرگرمیوں سمیت پیدل آمدورفت بھی معطل ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔