لائف سٹائل

جسٹس محمد ابراہیم خان نے پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

 

قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے مستقل چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی گئی۔ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب میں نگران وزیراعلی اعظم خان, سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے بھی شرکت کی۔ حلف برادری تقریب میں پشاور ہائیکورٹ کے تمام ججز, اور سابق چیف جسٹس قیصر رشید خان اور سابق جج جسٹس روح الامین نے بھی شرکت کی۔

خیبرپختونخوا کی تاریخ کی پہلی خاتون چیف جسٹس جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے بعد جسٹس محمد ابراہیم خان 7 جولائی کو قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات ہوئے اور اب بطور مستقل چیف جسٹس حلف اٹھالیا ہے۔

جسٹس محمد ابراہیم خان گزشتہ 31 سال سے مختلف عدالتوں میں بطور جج خدمات دے رہے ہیں۔ 11 اگست 2016 کو پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج تعینات ہوئے ہیں اور 2018 میں ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے۔ جسٹس محمد ابراہیم خان آرمی پبلک سکول انکوائری کمیشن کے سربراہ بھی رہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button