لائف سٹائل

اورکزئی: پیراگلائیڈنگ شو میں افغان خواتین کی خصوصی شرکت

باسط گیلانی

قبائلی ضلع اورکزئی میں پہلی بار تین روزہ پیراگلائیڈنگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلی بار خواتین پیراگلائیڈرز بھی شریک ہوئیں۔

اورکزئی سکاؤٹس کے زیر اہتمام تاریخی اور صحت افزا مقام سمانہ میں تین روزہ آزادی فیسٹول میں ملک بھر سے 66 پیرا گلائیڈرز نے حصہ لیا جس میں افغانستان سے تین خواتین پیراگلائیڈرز نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پیراگلائیڈنگ کلب کے انچارج ریٹائرڈ بریگیڈیئر علی گوہر نے کہا کہ وادی سمانہ پیراگلائیڈنگ کیلئے نیشنل لیول پر بہترین جگہ ہے، یہاں اب مکمل امن قائم ہو چکا ہے اس لئے اس سال یہاں پر نیشنل لیول کا پیراگلائیڈنگ مقابلے کئے جا رہے ہیں جو کہ قبائلی اضلاع کے سیاحت کیلئے بہترین اقدام ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی پیرا گلائیڈر لیدا نے کہا بلند و بالا پہاڑوں میں پیراگلائیڈنگ کا بہت مزہ آیا، یہ علاقہ پیراگلائیڈنگ کے انتہائی بہترین ہے جبکہ یہاں کے نظارے دلفریب ہیں۔

مقابلوں میں شریک پیراگلائیڈنگ پائیلٹ نے کہا کہ بہت سے مقامات پر پیراگلائیڈنگ مقابلوں میں حصہ لیا ہے لیکن وادی سمانہ پراگلائڈنگ اور سیاحت کے لئے ایک بہترین مرکز ہے جسے ہر لحاظ سے پروموٹ کرنا چاہئے۔

پیرا گلائیڈنگ مقابلے دیکھنے کے لئے کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس بریگیڈیئر محمد تسنیم سمیت ڈی پی او نذیر احمد خان اور سیاحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بریگیڈئیر تسنیم نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی ضلع اورکزئی میں پہلی بار جشن آزادی فیسٹیول کے انعقاد سے نہ صرف اورکزئی قبائل میں خوشی پائی جاتی ہے بلکہ پوری دنیا کے سیاحوں کو ضلع اورکزئی میں سیر و سیاحت کے مواقع بھی فراہم ہونے میں مدد ملے گی۔

کورکمانڈر پشاور نے شو میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے مقابلوں میں شرکت کرنے والوں میں انعامات اور تحائف  تقسیم کئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button