لائف سٹائل

ملک بھر میں 76 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج 76 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر سرکاری عمارتوں اور گلی کوچوں کو جھنڈوں سے سجایا گیا ہے۔

کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے ، اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھاگئی۔ کوئٹہ، پشاور، ملتان سمیت ملک بھر میں روایتی انداز سے جشن آزادی منایا جارہا ہے۔

دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دار الحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس کے علاوہ نماز فجرمیں ملکی ترقی،یکجہتی،امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

دریں اثنا آج پاک فوج کی طرف سے لاہور میں 21 توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سول وعسکری حکام شریک ہوئے۔ مزار قائد پر بھی تبدیلی گارڈزکی تقریب منعقد ہوئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button