لائف سٹائل

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کا صوبہ بھر میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا میں سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کے لیے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان کی ہدایات پر صوبہ بھر میں تین روزہ رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاز یکم اگست بروز منگل سے کیا جا رہا ہے۔

کاروباری افراد کی سہولت کے لیے جگہ جگہ موبائل رجسٹریشن سنٹرز قائم کئے جائیں گے جہاں پر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کا عملہ موجود ہو گا اور سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد اپنا کاروبار خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ موقع پر ہی رجسٹرڈ کراسکیں گے. اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے افسران پر مشتمل ٹیمیں سروسز شعبہ سے وابسطہ کاروباری افراد اور اداروں کی دہلیز پر جا کر ان کو موقع پر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن کی سہولت فراہم کریں گے۔

ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی شاہ محمود خان کے مطابق رجسٹریشن مہم کے آغاز کا مقصد صوبہ بھر سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد کے لیے رجسٹریشن کے عمل میں مزید آسانی پیدا کرنا ہے۔ شاہ محمود خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادا کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، آپ کے ٹیکس سے نہ صرف آپ کا صوبہ مالی طور پر مستحکم ہو گا بلکہ آپ کے پیسے آپ ہی کے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے جس سے آپ کے کاروبار میں مزید وسعت آئے گی اور صوبہ خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن سے متعلق یا خدمات پر سیلز ٹیکس سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور رہنمائی ان موبائل سنٹرز پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہے۔ مزید معلومات ہمارے واٹس ایپ نمبر، ٹیلی فون اور ویب سایئٹ پر جاکر بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ موبائل رجسٹریشن کیمپس کی جگہ کے متعلق معلومات روزانہ کی بنیاد خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹ پر مشتہر کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا سیلز ٹیکس آن سروز ایکٹ 2022 کے مطابق سروسز سے وابستہ شعبہ جات پر سیلز ٹیکس لاگو ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے ساتھ کاروبار کی رجسٹریشن قانونی طور پر فرض ہے اسی رجسٹریشن میں معاونت اور آسانی فراہم کرنے کے لیے ہفتہ رجسٹریشن منایا جا رہا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button