لائف سٹائل

بابوسر ٹاپ پر حادثہ، 8 افراد جاں بحق

 

عمر باچا
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بارڈر اور سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ پر وین اور موٹر کار میں تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسیکو 1122 کے ترجمان شوکت نے ٹی این این کو بتایا کہ دونوں گاڑیوں میں سیاح سوار تھے اور بابوسر ٹاپ پر ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد گہری کھائی میں جاگری جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ 4 زخمیوں کو اب تک آرایچ سی چلاس منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو ہسپتال لایا جارہا ہے۔
ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 دیامر گلگت بلتستان اور ریسکیو 1122 ناران خیبر پختونخوا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونیوالے تمام افراد سیاح ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button