لائف سٹائل

ضلع خیبر میں بچے سمیت دو افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق

 

محراب آفریدی

ضلع خیبر لنڈی کوتل میں مون سون کی بارش نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی بھی معطل ہے۔

جاں بحق افراد میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل ہے جس کا تعلق شلمان سے ہے۔ دوسرے نوجوان کی لاش علی مسجد کے قریب سیلابی ریلے سے نکالی گئی ہے تاحال ان کی شناخت نہیں ہوئی۔

لنڈی کوتل میں صبح سویرے مون سون کی بارش نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے نے کئی گھر اور ٹرالروں کو لپیٹ میں لے لیا۔
شلمان میں سیلابی ریلے کے باعث کمروں کی چھتیں گر گئی ہیں رابطہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق مختلف علاقوں میں بجلی کے چھوٹے ٹاور گرگئے جس کی وجہ سے بجلی معطل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ زیادہ بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی بھی آئی ہے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button