لائف سٹائل

جے یو آئی کا جہانگیر خان شو کی منسوخی کیلئے ضلعی و پولیس انتظامیہ کو درخواست

 

 سید ندیم مشوانی

جمعیت علمائے اسلام نوشہرہ نے نوشہرہ جناح باغ میں جہانگیر خان شو کی منسوخی کیلئے ضلعی و پولیس انتظامیہ کو تحریری درخواست دے دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضلع نوشہرہ پر امن ضلع ہے اور اس خطے کے عوام، مذہبی، ثقافتی روایات کے امین تھے ہے اور رہے گے اور کسی صورت جناح باغ میں منعقدہ مذہبی، ثقافتی روایات کے منافی سرگرمیاں برداشت نہیں ہے۔

جمعیت علما اسلام کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع نوشہرہ قاری محمد اسلم حقانی منعقد ہوا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی، تحصیل اور یونٹس و مقامی کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔

اس اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے دیگر مسائل بھی زیر بحث آئے لیکن عید قربان پر جناح باغ میں جہانگیر خان شو کی منسوخ پر تفصیلی اور خصوصی بحث ہوئی جس پر تمام اراکین جمعیت کی رائے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی صلاح سامنے آئی جس پر ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی کی قیادت میں ایک وفد جس میں شکیل زادہ، ناصر خان یوسفزئی، قاری ریاض اللہ، سمیت دیگر اراکین جمعیت علما اسلام موجود تھے نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ عبدالقیوم خٹک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نوشہرہ ناصر محمود کے ساتھ ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کی اور ان کو عید قربان کے موقعہ پر نوشہرہ جناح باغ میں جہانگیر خان شو کو فحاشی عریانی اور پختون روایات کا منافی قرار دیکر اس کی منسوخی کا باقاعدہ طور پر تحریری درخواست دے دی۔

درخواست میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر جناح باغ میں جہانگیر خان شو منسوخ نہ کی گئی تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری نوشہرہ بھر کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button