لائف سٹائل

ویڈیو لیک میں جیل جانے کے الزامات بے بنیاد ہیں، ٹک ٹاکر صندل خٹک

مصباح الدین اتمانی

معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ حریم شاہ سوشل میڈیا پر ان کی گرفتاری کے حوالے سے غلط پروپیگنڈا کر رہی ہے جبکہ ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

صندل خٹک نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لیک ویڈیو کیس میں جیل نہیں گئی بلکہ وہ اس کیس کی تحقیقات کے لیے گئی تھی جس میں حریم شاہ نے ان پر الزام لگایا ہے کہ میں نے لائیو ویڈیو میں انہیں گالیاں دی ہیں۔

صندل خٹک نے بتایا کہ جیل میں گزارے چار دن بہت اچھے تھے، وہاں میں نے مہندی لگائی اور نئے دوست بنائے جبکہ حریم شاہ کے خلاف وہ آخری حد تک جائے گی کیونکہ ان کے بقول حریم شان نے ان کے فیملی پر الزامات لگائے ہیں۔

ادھر پشاور پریس کلب میں موجود صندل خٹک کی والدہ شمیم خٹک نے ٹی این این کو بتایا کہ حریم شاہ او صندل خٹک کے مابین گزشتہ تین سالوں سے اختلافات چل رہے ہیں، حریم شاہ دوستی اور ایک ساتھ رہنے کے لیے ان کی بیٹی کو بلیک میل کرتی تھی۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک روز حریم شاہ صندل خٹک کی بیمار پرسی کے لیے ان کے گھر آئی تھی، بیماری کی وجہ سے صندل خٹک کے بال جڑھ گئے تھے، حریم شاہ نے اس حالت میں صندل کی تصویر لی تھی اور بعد میں صندل خٹک کو بلیک میل کرتی تھی کہ وہ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کردے گی۔

انہوں نے بتایا کہ صندل خٹک اس لیے اس ڈر رہی تھی کہ سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز ہیں اور اگر وہ ان کی بغیر بالوں کے تصویر دیکھ لیں گے تو اس کے بارے میں کیا کہیں گے، اس کے علاوہ اختلافات کی کوئی اور وجہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ساتھی ٹک ٹاکر صندل خٹک پر ان کی نازیبا ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button