لائف سٹائل

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارش، دیواریں اور چھتیں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

سلمان خان

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کے دوران دیواریں اور چھتیں گرنے کے حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز آندھی اور طوفان کے بعد دیواریں گرنے کے واقعات میں لکی مروت میں ایک شخص اور شمالی وزیرستان میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، حادثات میں دو افراد نے خلیفہ گل نواز جبکہ ایک خاتون نے بنوں ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دم توڑا۔

بنوں ہسپتال انتظامیہ کے بعد واقعات کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ اب تک 50 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق تیز طوفانی بارشوں سے بنوں کے علاقہ ہوید، ککی غوری ولا شمسی خیل، ڈومیل، سورانی اور ککی خوجڑی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، تمام تر حالات سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، پاکستان ہلال احمر اور الخدمت فاونڈیشن کے رضا کار امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب کمشنر بنوں ڈویژن پرویز ثبت خیل کا کہنا ہے کہ واقعات کے بعد ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا ہے، طوفانی بارشوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہے جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری ہے اور متاثرین کی ریلیف کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

یاد رہے اس سے ایک ہفتہ قبل بھی تیز طوفانی بارشوں نے ضلع بنوں میں تباہی مچا دی تھی جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button