لائف سٹائل

سمندری طوفان: سندھ میں 81 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل

 

سمندری طوفان ” بپر جوائے ” آج دوپہر کو کیٹی بندر سے ٹکرائے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں 81 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بپر جوائے گذشتہ چھ گھنٹوں سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 247 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان کیٹی بندر سے 178 کلومیٹر دور ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق سمندری طوفان کے مرکز اور اطراف میں ہوا کی رفتار 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ طوفان کے مرکز کے اطراف سمندر میں شدید طغیانی ہے اور طوفان کے مرکز کے گرد لہریں 30 فٹ تک بلند ہو رہی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سےگزرنےکا امکان ہے، طوفان کے ممکنہ اثرات میں تیز آندھی، بارش اور سیلابی کیفیت شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری متعلقہ انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

طوفان کے ممکنہ اثرات تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ کے اضلاع اور کراچی ڈویژن میں مرتب ہوں گے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک 81 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا جاچکا ہے اور عملے کے ساتھ ڈی واٹرنگ مشینیں سندھ بھر کے حساس مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے 75 کے قریب ریلیف کیمپس لگائے گئے ہیں۔ کیمپوں میں خوراک و طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور تمام متعلقہ ادارے طوفان کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button