لائف سٹائل

اورکزئی میں کوئلے کی کان گرنے سے 13 مزدور ملبے تلے دب گئے، 3 تاحال لاپتہ

باسط گیلانی

ضلع اورکزئی کے علاقے خادیزئی میں بارش کی وجہ سے کوئلے کی کان کی چھت گرنے سے 13 مزدور ملبے تلے دب گئے۔

ضلع اورکزئی کے ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی افیسر بلال آفریدی نے بتایا کہ خادیزئی میں کوئلے کی کان طوفانی بارشوں کی وجہ سے گر پڑی۔ مائن کے اندر کل 13 مزدور کام کر رہے تھے جن میں 10 مزدورں کو ریسکیو ٹیم نے نکالا جن کو میڈیکل ٹیم نے فرسٹ ایڈ فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ مزید تین مزدور مائن کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے تمام اقدامات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ نے بتایا کہ کان کنوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع ہے۔ ریسکیو 1122، انتظامیہ کے افسران اور فورسز کے اہلکار آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موسلادھار بارش کے باعث یہ افسوسناک واقع پیش آیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ انتظامیہ کے دیگر افسران اور پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہباز خٹک، اے سی امتیاز علی شاہ اور متعلقہ افسران ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ مزدوروں کو ریکور کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کول مائنز میں 18 گھنٹوں سے آپریشن جاری ہے۔ اب تک 100 فٹ مائن کو کلئیر کیا ہے 250 فٹ مزید باقی ہے۔ ریسکیو آپریشن کو تیز کرنے کیلئے کوہاٹ سے اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

مائن ریسکیو اور ریسکیو 1122 اورکزئی کے ڈیزاسٹر ٹیم نے پچھلے 18 گھنٹوں سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کا پانی بہت زیادہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے انتہائی اندر کام کرنے والے تین مزدوروں کو ریسکیو کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم جلد انکو بھی نکال لیا جائے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button