لائف سٹائل

خیبر پختونخوا کے تمام سٹیشنوں کو 16 جون تک سی این جی بند

سوئی نار درن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے خیبر پختونخوا کے تمام سی این جی اسٹیشنوں کو فوری طور پر 16 جون تک گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اطلاع نامہ جاری کیا۔

جاری کردہ اطلاع نامہ میں کہا گیا ہے کہ گیس کی فراہمی کو سسٹم پیک کی ناگہانی کمی اور گیس کی فراہمی کی بحرانی کمی کے سبب معطل کیا گیا ہے، اور یہ کہ گیس کی فراہمی فوراً بحال کی جائے گی جب تک کہ انتہائی سسٹم پیک کو برقرار رکھا جا سکے۔

اِس طرح سے کہا گیا ہے کہ جون 16 تک معیاری سسٹم پیک برقرار رکھا جا سکتا ہے، لہذا سی این جی سیکٹر سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ تنظیم اچھے سسٹم پیک کی حصول تک تعاون کریں۔

اس دوران، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا فضل مقیم خان نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی مفاد میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا وعدہ کیا.

ادھر رکشہ ڈرائیور عامر خان نے ٹی این این کو بتایا کہ وہ دن میں اٹھ سے سولہ سو روپے تک بچا لیتا تھا لیکن آج سے سی این جی بند کی گئی ہے اور وہ رکشے کو مجبوراً گھر میں کھڑا کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آج بہت سے رکشوں اور ویگن ڈرائیوروں نے کوشش کی کہ ٹینکی بھر دیں مگر سٹیشنوں پر رش کی وجہ سے اس گرمی کے موسم میں ممکن نہ ہوسکا۔

ایک سواری برھان نے ٹی این این کو بتایا کہ حکومت کو اس بات پر ایکشن لینا چاہیے کیونکہ ایک تو غربت اور مہنگائی عروج پر ہے اور دوسری طرف گرمی بھی شدید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں آدھے گھنٹے سے گاڑی کے انتظار میں کھڑا ہوں لیکن گاڑی نہیں مل رہی اور جو مل جائے اس میں جگہ نہیں ہوتی۔ اس لیے حکومت کو یہ مسئلہ عملی طور پر حل کرنا چاہیے تاکہ اس گرمی میں عوام تکلیف سے بچ سکے۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button