لوئر دیر: تالاب میں نہاتے ہوئے دینی مدرسے کے 4 طالب علم ڈوب گئے
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے کمبڑ میدان میں دینی مدرسے میں پڑھنے والے 4 طالب علم تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسیکیو 1122 کے مطابق واقعہ آج جمعہ کے روز کمبڑ میدان میں پیش آیا جبکہ واقعہ کے بعد اطلاع ملتے ہی ریسیکو ٹیم جائے وقوعہ پہنچ کر غوط خور ٹیم نے ڈوبنے والے چاروں بچوں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال لعل قلعہ منتقل کر دیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے بچوں کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ابوبکر، فیاض، زید اور عبدالرحمن شامل ہیں جن کی عمریں 10 سے 12 سال تک بتائی جاتی ہے۔
مقامی افراد کے مطابق بچے آج چھٹی کے دن تالاب میں نہاتے تھے تاہم انہیں تیزنا نہیں آتا تھا اس لیے یہ واقعہ رونما ہوا۔
خیال رہے کہ اس قبل رواں سال 29 جنوری کو کوہاٹ تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں بھی 10 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔