لائف سٹائل

مانسہرہ میں دنیا کی بلند ترین اور لمبی زپ لائن کا افتتاح

ناصر زادہ

مانسہرہ کے سیاحتی مقام نوری ویلی بھونجہ میں دنیا کی بلند ترین زپ لائن کا افتتاح کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائر بلال شاہد راؤ نے کاغان سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بالاکوٹ کے سیاحتی مقام نوری ویلی بھونجہ میں 1250 فٹ اونچی اور 2.3 کلو میٹر لمبی زپ لائن کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ 7 ہزار 521 فٹ لمبی اس منفرد زپ لائن کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ زپ لائن ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے انسٹال کی گئی ہے جس کے لیے پرائیویٹ کمپنی نے فرانس اور یو کے سے سامان لایا تھا جبکہ زپ لائن انسٹال کرنے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

ہیون وے زپ لائن ایڈونچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے منیجر محمد علی نے ٹی این این کو بتایا کہ ہم نے نوری ویلی مانسہرہ میں زپ لائن کا اغاز کردیا ہے، اس منصوبے میں اعلیٰ اور معیاری قسم کا سامان استعمال کیا گیا ہے جو 14 ہزار ٹن وزن برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

دوسری جانب واہ کینٹ سے آئے ہوئے سیاح فیملی عظمہ اور آمنہ نے زپ لائن میں سفر کرنے کے بعد ٹی این این کو بتایا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے آج پہلی بار دنیا کے بلند ترین زپ لائن میں سفر کیا، پہلے ہمیں ڈر لگتا تھا لیکن جب ہمیں حفاظتی کٹس دئے گئے اور ہم نے 2 کلو میٹر سے زائد سفر طے کیا اور ہمیں بہت مزہ آیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبرپختونخوا کے بلند سیاحتی مقام مالم جبہ پر بھی زپ لائن کا آغاز کیا گیا تھا، جس کو سیاح بہت پسند کرتے ہیں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button