لائف سٹائل

چترال میں تین دوست تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

 

ضلع اپر چترال میں تین دوست تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو عملے نے تینوں کی لاشیں تالاب سے برآمد کرلی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تینوں دوست شوتار اوی لشٹ شوتار میں سیر و تفریح کی غرض سے دریا کے کنارے جھیل پر گئے تھے لیکن جب واپس نہ پہنچے تو گھر والوں نے انکی تلاش شروع کردی، تلاش کرنے پر تینوں دوستوں کے کپڑے جھیل کے کنارے دکھائی دئیے، ریسکیو 1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تینوں ڈیڈباڈیز کو جھیل سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی اپر چترال منتقل کردیا، تینوں دوستوں کی عمریں 13 سے 15 کے درمیان ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق مرنے والوں کی شناخت مرتضی ولد خوش خان، محبوب ولد بشارت اور فیاض ولد موسار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چترال کے لوگ مرغابیوں کی شکار کیلیے اکثر دریا کے کنارے تالاب بناتے ہیں۔ ان تالابوں میں پلاسٹک سے بنے ہوے مرغابیوں کی ہم شکل کھلونے نما پرندے چھوڑتے ہیں۔ روس کے ساحلی علاقے سائبیریا اور دیگر یخ بستہ علاقوں سے آنے والے مہمان مرغابیاں انہیں دیکھ کر ان تالابوں میں بیٹھتے ہیں جن پر پردے میں چھپے ہوے شکاری  اندھا دھن فائرنگ کرتے ہوئے ان کا شکار کرتے ہیں مگر اس شکار کے دوران یا ان تالابوں میں کبھی کبھار یہ شکاری خود یا دیگر لوگ بھی شکار ہوتے ہیں جس کا واضح ثبوت یہ واقعہ ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button