لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق

 

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں سےحادثات کے نتجے 4 افراد جابحق ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق لکی مروت میں تین جبکہ شانگلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا، مختلف حادثات کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں ایک گھر کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ ضلعی انتطامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بند سڑکوں کو کھولنے کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو 26 اپریل کو مراسلہ جاری کیا تھا۔

مراسلے میں بارشوں،ژالہ باری اور طغیانی کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے کنڑول روم پر 1700 یا 1122 پر دیں۔

دوسری جانب دیرلوئر کے علاقے پیٹو درہ یار بانڈہ میں شدید بارش ژالہ اور طغیانی نے تباہی مچا دی ہے اور شہریوں کے کافی نقصانات ہوئے ہیں۔ پیٹو درہ یار خان بانڈہ میں شدید بارش ژالہ اور طغیانی یہاں پر کئی گھر دکانات واٹر سپلائی سکمیں،گندم کی تیار فصل میوہ جات کے باغات سڑکیں مکمل طور تباہ ہوچکے ہیں اکثر رابطہ سڑکیں شدید طغیانی میں بہہ گئے ہیں جسکی وجہ سے علاقے میں گاڑیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ منقطع ہوگیا ہے اور شہری اشیاء خودونوش سمیت دیگر ضروری سامان کیلئے کئی کلومیڑ کا فاصلہ پیدل طے کررہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایک درجن سے قیمتی مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں ادھر ڈپٹی کمشنر دیرلوئر افتخار احمد ودیگر حکام نے یار خان بانڈہ پیٹودرہ کا دورہ بھی اور نقصان کا جائزہ بھی لیا لیکن تاحال متاثرہ علاقوں بحالی اور ریلیف کا کام شروع نہ ہوسکا جسکی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

یاد رپے کہ خیبرپختونخوا میں پیر کے روز سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے صوبے میں گندم کی فصل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا جس میں لینڈ سلائیڈینگ کا بھی خطرہ ہے۔ بارش سے کئی علاقوں میں فلیش فلڈ کا بھی خطرہ ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button