لائف سٹائل

عید کب ہوگئی؟ پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے دو اجلاس منقعد ہوں گے

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منققد ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی زونل اجلاس  اوقاف حال پشاور میں شیخ الحدیث مولانا احسان الحق کی سرابرہی میں ہوگا جہاں چاند کے حوالے سے شہادتیں موصول کی جائے گی۔

ادھر مسجد قاسم علی خان میں بھی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہباب الدین پوپلزئی کریں گے۔

دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے آج شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہٰذا عید الفطر 30روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ جمعرات 20 اپریل کو  صبح 9 بجکر 15 منٹ 49سکنڈ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ اس اعتبار سے شام کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر9 گھنٹے 33منٹ 12سکنڈ ہوگی۔20 اپریل کی شام کو 6 بجکر 49 منٹ 1 سیکنڈ پر سورج غروب ہوگا، جبکہ 7 بجکر 10منٹ3سیکنڈ پر چاند زیر افق چلا جائیگا۔ یہ اور دیگر تکنیکی تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج یکم شوال المکرم کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

ماہرین فلکیات کے مطابق رویت  کیلئے ضروری ہے کہ چاند غروب آفتاب کے بعد 40 تا 50 منٹ افق پر رہےجبکہ 20 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے بعد چاند صرف 21 منٹ تک افق پر رہے گا۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button