لائف سٹائل

رمضان المبارک میں ایک سے زائد بار عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد

رمضان المبارک میں ایک سے زائد مرتبہ عمرہ ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کے مطابق زائرین کو رمضان المبارک کے دوران صرف ایک بار عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان تمام زائرین کو موقع فراہم کرنا ہے جو مقدس مہینے کے دوران عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اور خود کو بغیر مشکل میں ڈالے باآسانی مناسک ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے ایپلی کیشن ‘نسک’ سے اجازت نامہ جاری کرانا ضروری ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمرہ کی تاریخوں میں ترمیم کی کوئی اجازت نہیں ہے لیکن اجازت نامےکے وقت میں داخل ہونے سے اور نیا اجازت نامہ جاری کرنے سے پہلے عمرہ کو منسوخ بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس سے قبل نسک ایپ کے ذریعے ماہِ مبارک کے لیے عمرہ اجازت نامے کی دستیابی کا اعلان کیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button