لائف سٹائل

ملک میں شدید زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا میں 9 افراد جاں بحق، 44 سے زائد زخمی

ملک کے مخلتف شہروں میں منگل کی شپ شدید زلزلے کے باعث خیبر پختونخوا میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 44 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں سوات، چترال، صوابی، خیبر، لوئر دیر اور مردان میں گھروں کی چھتیں گرنے کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ  صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے میں جان سے جانے والوں کا تعلق خیبر، باجوڑ، لوئر دیر، سوات اور ایبٹ آباد سے ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد کا نصف یعنی 22 افراد کا تعلق لوئر دیر سے ہے۔ کرم، مردان اور صوابی میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

اس زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش سلسلہ میں بتایا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق اب تک کی اطلاعات کے مطابق صوبہ بھر میں 19 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این ڈی ایم اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کو  کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

 

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button