لائف سٹائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے

دبئی: سابق صدر و سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، سفارتی ذرائع نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

سابق صدر کے اہلخانہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی میں انتقال ہوا۔

یاد رہے کہ 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہونے والے جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کرا کے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔

سال 2004 میں آئین میں 17ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے تھے۔

وہ ایک طویل عرصہ سے دبئی کے امریکن ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button